تعبیرخواب

آہو (ہر ن)

حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہر ن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خو ب صو رت کنیز (کنیز :لونڈی ) حا صل کرے گا۔
اگر اس نے دیکھا ہے کہ اس نے ہر ن کے گلے کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ دوشیزہ لڑکی کے کنو ار پن کو تو ڑ دے اور اگر دیکھے کہ ہر ن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تودلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلا ف شریعت جماع( جماع کرے گا:مبا شر ت کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کاچمڑا اتا را ہے تو دلیل ہے کہ غر یب عو رت کے ساتھ زنا(زنا کرے گا:فعل بد کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کا چمڑا کھایاہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوبصو رت عورت ملے گی اور اگردیکھے کہ ہر ن کا چمڑا یا گوشت یا چر بی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ما لد ار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہر ن کو مارا ہے کتو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے غم ناک ہوگا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہر ن کے پیچھے گئے اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ (دوشیز ہ عورت :نو جوا ن عو رت)عورت یا کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کو شکار کے وقت گرالیا ہے تو دلیل ہے کہ مال (مال غنیمت پائے گا:لوٹ کا مال پائے گا)غنیمت پائے گااور اگر دیکھے کہ ہر ن گھر میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اوردیکھے کہ ہر ن کو پتھر یا تیر سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالا ئق بات کسی عورت کو کہے گا۔
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہر ن کو پکڑا ہے ۔یا ا س کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ا س کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا۔
حضر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاہے کہ خواب میں ہر ن کا دیکھنا چاروجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔دوم، کنیز ۔ سوم ، فرزند ۔چہارم ،عورتوں سے فائد ہ حا صل کرنا۔