تعبیرخواب

ابلیس (شیطان)

حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خو اب میں ابلیس کادیکھنا ۔ دشمن ، بد دینی ، جھوٹ ، فریب ، بے شر می سے نا امید ی اور لوگو ں کی بدی سکھانے اور شر و فساد کی دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑ ائی اور جنگ میں مغلو ب کو لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلا ن (اس کا میلان خیر اور صلا ح کی طر ف ہے :اس کی توجہ اور دھیا ن بہتری کی طر ف ہے ) صلا ح اور خیر کی طر ف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طر ف مائل (مائل ہو گا:تو جہ دے گا)ہوگا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطا ن اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گااور اطاعت (اطاعت سے روکے گا:بند گی سے دوکے گا)سے روکے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کو ہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے لا حو ل ولا قو ۃ الا باللہالعلیالعظیم (نہیں ہے پھر گنا ہ رسء اور نہ طاقت نیکی کی ، مگر اللہ بلند بز ر گ کے ساتھ ہے ) پڑھا تو دلیل ہے کہ کسی بڑے گنا ہ میں پڑے گااور پھر کسی کی نصیحت سے گنا ہ سے رکے گا اور اگردیکھے کہ اسنے ابلیس کی گر دن میں طوق ڈال دیا ہے تودلیل ہے کہ اہل دین و صلا ح کو خو شی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ ابلیس ضعیف اور عاجز ہے تو دلیل ہے کہ مصلح عالمو ں اور نیک لو گو ں کو طاقت ہوگی ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ابلیس کامطیع (مطیع ہو گیا ہے : فر مانبردارہوگیاہے )ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خو اہش نفسا نی میں بتلا ہو گااور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حر ام پائے گااور اگر وہ بر ی چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہو گا،
اور اگرکو ئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد و خر م ہے (شاد و خر م ہے :راضی اور خوش ہے) تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی فساد(قوی فساد ہو گا: بڑ ا فساد ہوگا) ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلو ار مار کر ہلا ک کرناچاہتا ہے اور وہ بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو ایک ملک ملے گااور وہ عد ل و انصا ف کر ے گااور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تودلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلو ب کرے گااورنیک راستے پر چلے گا۔