تعبیرخواب
اسپ (گھو ڑا )
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عر بی گھو ڑے کو خو اب میں دیکھنا دلیل بز ر گی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ عزنی گھو ڑے پر بیٹھا ہے اور گھو ڑا مطیع(مطیع: فرمانبر دار) وفرمانبر دار ہے تو عزت اور بز ر گی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بز ر گی عر بی گھوڑ ے کی نسبت کم پائے گااور اگر دیکھے کہ گھو ڑ ے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔ اور اگردیکھے کہ گھو ڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اسکے نو کر و چاکرہو ں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قد ر عزت و شر افت میں نقصا ن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فر مانبر دار نہیں ہو ا ہے تو سیہ گنا ہ اور نا فر مانی کی دلیل ہے۔
حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخصدیکھے کہ بر ہنہ (معصیت :بافر مانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھو ڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیا دہ ہوگا۔ اور اگر وہ گھو ڑا کسی دوسر ے کاہے تو گھو ڑے والے کا یہی حا ل ہے جو ہم نے بیا ن کیا ہے ۔
اگر دیکھے کہ گھوڑا بر ہنہ ہے لیکن اس کا تو مطیع ہے تو شرف اور بز رگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھا کہ گھو ڑ ے پر سو ار ہے اور گھو ڑا چھت یا دیو ار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گنا ہ اور معصیت (معصیت : نا فرمانی ، گناہ ، عیب فوغیرہ ) بہت کر ے گا۔
اگر گھو ڑے پر بیٹھ کر ہو ا میں اڑے یا دیکھے کہ گھو ڑے کے پر پر ندے جیسے ہیں اور وہ پر ندے کی طر ح اڑتا ہے تو سفر کرے گااور دین و دنیا میں شر افت اور بز ر گی پانے کی دلیل ہے ۔
حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق (اسپ اہلق :وہ گھو ڑا جو کچھ سفید اور کچھ سیا ہ ہو ، چتکبر ہ) گھوڑے پر بیٹھا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پرلوگ گوہی دیں گے اوراگر دیکھے کہ اسپ سیا ہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے مال اور سر داری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کمیت (کمیت:وہ گھو ڑا جس کے جسم کی رنگ سرخی سیاہی ہو ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے وقت اور بز رگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر اشقر (اسپ اشقر : وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سر خ زردی مائل بیساہی ہو ) گھوڑ ے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشا ہ سے عزت دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کے گھوڑے سے اتر ا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گااور اسپ سمند(سمند :سفید گھوڑا ) کی بھی یہی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اسپ جر مہ (جرمہ :نقر ہ خنک ) پر سوارہے تو خیر و صلا ح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سو ار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔
اوراگردیکھے کہ گھوڑ ے سے اتر ا ہے تو دلی ہے کہ وز ت اور مر تبے سے گر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہبر ہنہ گھو ڑے سے اتر ا ہے تو دلی ہے کہ گنا ہ اور معصیت سے بچے گااور اگر دیکھے کہ ہتھیا ر لگا کر گھو ڑے پر بیٹھا ہیتودلیل ہے کہ شر ا فت اورمرتبہ بلا ر کا وٹ پائے گااور دشمن پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر گھوڑے دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہاس سے گنا ہ ہو گا اور گھوڑا دو ڑانے کے قد ر پر دہشت اورخو ف دیکھے گااور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طر ف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طر ح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن گھوڑا وہا ں سے باہر لائے تو خیر ہے اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے ساتھ ہے پیا ر کر تا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پا ئے گا اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایساکام کرے گا۔ جس سے لوگ حیر ان ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی شر یف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قد ر و قیمت کے مطابق مقا م کرے اوراگر دیکھے کہ گھوڑااس کے کو چہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مر شر یف اور نامدار اس کوچہ میں سے غا ئب ہوگا یا مر ے گا۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیا ں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیا ہ گھوڑی دیکھی ہے تودلی ہے کہ وہ عورت شر یف اور ماند ار نہ ہوگی۔
اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جر مہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صو رت اور باجمال ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پر ہیزگار ہو گی ۔ اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عز یز اور صاحب مر تبہ ہو گی اوراگرکمیت ہے تو وہ عورت عیش پسند اور خو ش باش ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہا ں فر زند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی سے ساتھ بچھیر ی ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی ۔
اور اگر خوا ب میں دیکھے کہ گھو ڑے کاگوشت کھاتا ہے تو دلیل ہیکہ بادشاہ اس کا خو است گار ہوگا اور اپنا مصاحب بنا ئے گااور اگردیکھے کہ کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہو ا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بیٹھا ہے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کے تابع فر مان ہوگا ۔
اوراگر دیکھے کہ بہت سے گھو ڑے اسکے گھر یا کو چہ کے گر د جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلا ب آئے گا۔
حضر ت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ تیز رفتار اورر خوش رفتار بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایک عورت مالدار اور صا لحہ اپنی زو جیت میں لائے اور اگر وہ اس کااہل نہیں ہے وہ ایسی عورت کی مصا حبت کرے گاکہ جس سے نفع اورنیکی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سر داروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھو ڑا سر کے بل گر ا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے کام میں پہلے خلل پڑے گااور پھر درست ہو جائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خر ید اہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شو ہر بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیا ل فضو لیا ت میں مشغو ل ہیں اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہو ا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلا ک ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھو ڑے کو چر ایا ہے ۔ خو ف ہے کہ اس کا عیا ل ہلا ک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھو ڑا گم ہو گیاہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلا ق دے گا۔
اور اگر دیکھا ہے کہ اپنے گھوڑے کو فر و خت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیا ل جد ا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خر اب ہو گا اور اس کو ضر ر اور ملامت حا صل ہو گی ۔
حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خو اہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھو ڑے کو دیکھے کہ سر کش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سر کش ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھو ڑا مطیع و فر مانبر دارہے تو دلیل ہے کہ اس کی خوا ہش نفس اس کی بد ی میں نہا یت سخت ہے۔
اور گھو ڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کانشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عز ت اور رفعت کی دلیل ہے اور عام لوگو ں کاخواب میں گھو ڑے کو دیکھنا عزت اوربخت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ نامعلو م گھو ڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بز رگو ں سے کو ئی شخص دنیا سے کو چ کرے گا۔
حضر ت خا لد : صفہا نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پالا ن والا گھو ڑا مر د کا نصیب ہے ۔ جس قد ر پا لا نی گھو ڑا مطیع و فر مابنر دار ہو گا، اسی قد ر نصیب مطیع اور فر مابنر دار ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پالانی شہر یا گاؤ ں یا سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مر د مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔
اور اگر دیکھے کہ درازدم گھو ڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تا بعد ار ہوں گے اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حا ل بد ہو گااور عیش اس پر تنگ ہو گا۔
حضر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھو ڑے کادیکھنا پا نچ وجہ پر ہے۔ اول، عز ت ۔ دوم ،مرتبہ ۔ سوم ،حکو مت ۔ چہا رم، بز ر گی ۔ پنجم، خیر و برکت ۔ چنا نچہ آنحضر ت صلی اللہ تعا لیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ الخیر معقو د فی نو اصی الخیل والبر کتہ الی یو م القیامتہ والذل فی اربار البقر (قیا مت تک گھو ڑوں کی پیشانی میں خیر و بر کت بستہ ہے اور زلت گائے کی پچھاڑی میں ہے)
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھو ڑے پر بند ر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ یہو دی اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے گھوڑے پر بیٹھا ہے کہ کو ئی آتش پر ست اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتاہے۔