تعبیرخواب

استر(خچر )

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں خچر کو دیکھے ۔ اگر مطیع ہے تو نیک ہے ورنہ بد ہے۔
اوراگر دیکھے کہ استر بے زین پر بیٹھا ہے اور معلو م نہیں ہے کہ استر کس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔اگر دیکھے کہ اپنے استر پر بیٹھا ہے ۔ اگر سفر کر ے گا تو فائد ہ اور نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر پا لا ن یا عماری رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بانجھ ہو گی ۔ خا ص کر اگر استراس کی ملکیت ہے یا اس کو کسی نے بخشاہے ۔ 
حضرت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے اور اونچاہے تو دلیل ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت چاہے گاکہ صاحب عز ت ہوگی ۔ اور اگر استر سفید دیکھے تو زن صاحب جمال اور خوبصو رت ملے گی ۔ اور اگر استر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ عورت پر ہیز گار اور دیند ارہو گی ۔ اگر استر سر خ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مطر ب اور عیش دوست ہوگی ۔ اور اگر زردیا اشقر دیکھے تودلیل ہے کہ وہ عورت بیمار گو ں اور زرد ہو گی اور اگر استر کو بر ہنہ اور تابعد ار دیکھے تو دلیل ہے کہ مرد ضعیف ہو گا۔
حضرت جا بر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر مادہ آقا ازادہ ہے ۔ اگر استر نر ہے تو سفر کرے گا۔اور اس علم کے بعض استادوں نے فرمایا ہے کہ استرنرمر د ہے اور استر مادہ عورت ہے۔
اگر دیکھے کہ کسی سے استر مادہ کو خر ید کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خر ید ے گااور اگردیکھے کہ استر مادہ کو فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کو فرو خت کرے گا۔ یا کنیز اس سے جد ا ہوجائے گی۔اور اگر دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کو ئی با نجھ عورت کرے گااور اگر دیکھے کہ استر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور مراد حا صل ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ استراس کے پیچھے دوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔
حضر ت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ استر روتا ہے تو عورتوں کی طرف سے زیا دتی مال کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ استر اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عجیب کام کر ے گاکہ جس سے لوگ حیر ان ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ استر کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ ما ل پائے گااور اگر دیکھے کہ استر مر گیا ہے اور ضا ئع ہوگیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت مرے گی یااس سے کنیز جد ا ہو جائے گی۔ اور اگر استر نر ہے تو کسیمر د کی صحبت سے جد ا ہو گا۔ 
یاد رکھو کہ خواب میں استرکا گو شت اور پو ست مال و دولت ہے اور بعض تعبیر بیا ن کرنے والے کہتے ہیں کہ استرکاگوشت بیمار ی ہے اور اگر خو اب میں دیکھے کہ استر کا دودھ پیتا ہے تو شیر کے انداز ے کے مطابق خوف اور ڈر اور دشواری کی دلیل ہے۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول ،سفر ۔دوم،درازی عمر ۔ سوم ، دشمن پر فتح مند ی ، چہا رم ، جمال و آرائش۔ پنجم، مر اد حمق ۔ مادہ استر بانجھ عورت اور استر کا بچہ منفعت اور مراد کاپا نا ہے۔