تعبیرخواب

اشتر (اونٹ )

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونامعلو م اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کو درہا ہے ، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونت پر بیٹھا ہے،رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہا ں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا ۔ اور کوئی تد بیر نہ کر سکے گااور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گااور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹ اس کے پیچھے درڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے او ر اگر دیکھے کہ اونٹ نے اس سے سر پھیر ا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہوگا۔
حضرت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگرکو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اونٹ مست غضب ناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کو ئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مر د عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹوں کے گلے کو چرا تا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (اہل ملک پر :ملک کے لوگوں پر ) پر حکومت کرے گا۔ 
اور اگر خو اب میں دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ دوہتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر مال و دولت پائے گااور اگر دیکھے کہ دودھ کی بجا ئے او نٹنی کے پستانوں سے خو ن نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حرام مال ملے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خو د خر ید ی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گایا کنیز (کنیز:لو نڈی ) خر ید ے گا۔
او ر اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھا گ گئی ہے یا چو ر ی ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیا ن جھگڑ ا پڑ ے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اورمال بڑھے گااور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مرادی پو ری ہو گی ۔ او راگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کاگوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گو شت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال پا ئے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔
حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔ اول ، عجمی بادشاہ ۔دوم ،امیر شخص ۔ سو م ، مر د مو من ۔چہا رم ،سیل ۔پنجم ،فتنہ ۔ششم ، آبادی۔ہفتم ، عورت۔ ہشتم ، حج۔ نہم ، نعمت ۔ دہم ، مال ۔اورعر بی اور اونٹ مر د عر بی پر اوعر عجمی اونٹ مر د عجمی پر دلیل ہے ۔ اور شتر با نی کی تاویل صا حب تد بر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنو ارنے والے کی ہے۔