تعبیرخواب

اشتر خا ر

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں اشترخار دیکھنا غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں اشترخار لیا ہے یا اس کو کسی نے دیاہے اور اس نے کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر غم و اندوہ اٹھا ئے گااور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دیا ہے یا بیچا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجا ت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اشتر خار رکھا اور اونٹ کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اونٹ کے لئے غم ناک ہو گا۔