تعبیرخواب

افسر دہ (مرجھائی ہوئی چیز)

حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسر دہ (افسر دہ کھانا : مر جھائی ہوئی چیز کو دکھا نا ) کھا نا غم اور اندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ افسر دہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم اور اند وہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسر دہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ (جنگ و خصو مت :لڑ ائی جھگڑ ا وغیر ہ ) اور خصو مت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔ 
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسر دہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصو مت میں پڑ ے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ افسر دہ چیز کے کھا نے میں کچھ فائد ہ نہیں ہے۔