تعبیرخواب
انجیر
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر کا کھا نا مو سم میں ہو یا بغیر موسم کے ہوبر ا ہے اور اگر دیکھے کہ انجیر کھائی ہے یا جمع کی ہے تو اسکو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پائے گا اور ممکن ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھا ئے گا۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر زرد دیکھنا اور کھا نا بیماری کی دلیل ہے اور انجیر سیا ہ غم اور اند وہ ہے اور انجیر سبز وقت پر کھا نا جس کامز ہ شیر یں ہو ، نقصا ن نہیں دیتا ہے۔