تعبیرخواب
انداختن مر دم (کسی کو گر انا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گر انا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیبا ک ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گنا ہ کی تہمت لو گ لگائیں گے اوراگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکر ی ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔
اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔ اگر ڈالنے والا معلو م ہے تو اس سے اسی قد ر عطاپائے گااور اگر نا معلو م ہے تو اسی قد ر کسی سے فائد ہ اٹھائے گااور اگراس نے بھی کھانے کی چیز یں چو پا ؤ ں کی طر ف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلو ں کو دے گا۔