تعبیرخواب

انگور

حضرت دانیا ل علیہ السالم نے فرمایا ہے کہ مو سم پر خواب میں انگور سیا ہ کھانا غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اور بے وقت خوف ( خو ف اور تر س : خوف اور ڈر ) اور تر س ہے۔
اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ سیا ہ انگور کے ہر ایک دانے کھا ئے ہوئے کہ شمار پر اس کو بید یاں لکڑیا ں ما ریں گے اور انگو ر سفید کا وقت پر کھانا امید سے بڑھ کر دنیا کی خیر (خیر اور نعمت :بہتر ی ار مال و غیر ہ) اور نعمت ہے اور بے مو سم کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب کے منہ سے کو ئی چیز نکلے گی۔ اس کی دلیل مال کا خرچ کرنا ہے اور انگور سر خ کھانے کی بھی یہی دلیل ہے۔
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگو ر سفید مو سم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا۔ اور انگو ر سر خ موسم میں کھا نا تھو ڑے نفع کی دلیل ہے ۔ جس انگو ر کا چھلکا سخت ہے ۔ اس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا۔ اور للکے چھلکے والا انگور مال حلا کی دلیل ہے۔ اور جس انگور کا پانی سیا ہ ہے مال حر ام کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں اورپاکیزہ تر ہے ۔ مال و جاہ(مال اور جاہ اور زیا دتی عزت کی دلیل ہے:مال و دولت رتبہ اور عز ت ملے گی) اور زیادتی عزت کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ انگور لکڑ ی کے اوزارسے نچوڑ تا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خد مت کر ے گا۔ اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچو ڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادیا نت (بادیا نت بادشاہ :دیند ار اور نیک بادشاہ ) بادشاہ کی خد مت کر ے گااوعر اگر پکی اینٹ یا گچ اور چو نے سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ باسیا ست (باسیا ست و باہیبت بادشاہ :دبد بے اور رعب والا بادشاہ) اور باہیبت بادشاہ کی خد مت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خد مت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگو ر کو پیا لے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خد مت کر ے گا۔
اور اگر شیرہ نچو ڑ کر مٹکو ں میں جمع کر تا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لئے بہت سامال جمع کر ے گا اوراگر انگو ر اہل و عیا ل سمیت نچو ڑتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے عیا ل کو بادشاہ کی خد مت سے فائدہ حاصل ہو گا اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خد مت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائد ہ حا صل ہو گا۔
حضر تجعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہیکہ انگو ر سیا ہ اور سفید وقت پر اور بے وقت پر خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، فرزند نیک ۔ دو م ، علم فر ائض۔ سوم ، مال حلا ل ۔
نیز آپ نے فرمایا ہے کہ انگو ر کا نچو ڑنا بھی تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال یاخیر و بر کت (خیر و برکت :بھلا ئی اور بہتری) دوم، فر ا خی نعمت ۔ سوم، قحط سے امن پانا ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے : عام فیہ یغاث النا س و فیہ یعصر ون (سال ہے کہ ا س میں لو گ فر یا د کو پہنچائے جائیں گے اور اس میں نچوڑیں گے)