تعبیرخواب
افتا دن (گر نا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گراہے تو پر یشانی کی دلیل ہے ۔ خا ص کر اگر وہ جنگ (جنگ اور خصو مت : جنگ اور لڑائی ) خصو مت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گراہے ۔ مثلا پہا ڑ یا بالا خا نہ (بالا خانہ :اوپر کی چھت ) یا دیوار سے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو (آرزو و مراد پو ری نہ ہو گی: خوا ہش اور مر اد پوری نہ ہو گی)اور مراد پو ری نہ ہو گی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پو ری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہیکہ گرنے کے مطابق بد حا ل ہو گا اور اس کو دکھ پہنچے گااور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو (عضو سے :جو ڑسے ) سے خو ن نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصا ن پہنچے گا۔
اور گر دیکھے کہ پاؤ ں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو زنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہو لت کی دلیل ہے ۔
اگر کو ئی صاحب خوا ب میں دیکھے کہ اسکے گھر کے آستانے (آستا نے سے گرے ہیں :اوپر کی دہلیز سے گرے ہیں ) سے سانپ اور بچھو اور دوسر ے کاٹنے والے جانو ر گرے ہیں تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بالا خانہ یا دیو ار اس پر گر ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہا ں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خر م (خر م و شاداں:خو ش ہو گا)و شاداں ہو گااور اس کا کا م کشادہ ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر ی کو خوب جانتا ہے۔