تعبیرخواب

بادام

ضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے سے حاصل ہو گی۔
اگر خوا ب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہیکہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔
اور اہل تعبیر بیا ن کر تے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اوربیماری سے شفاء ہے اور مغز بادام کادیکھنا بہتر ہے۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ بادام پو ست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دنیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کو ئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کوکسی کنجو س آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائد ہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو ا ب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ۔ لیکن اگر بادام کو پو ست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور ر نج کے ساتھ ملے گااور اگر بادام کے بغیر پو ست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زرآسانی کے ساتھ ملے گا۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کادیکھنا دو وجہ پر ہے۔اول ، پو شید ہ مال حا صل ہو گا ۔ دوم ، بیماری سے شفاء پائے گا۔