تعبیرخواب
بادروک(ایک سبزی ہے)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باد زوک کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پو راہوگااور مراد بر آئے گی۔ کیو نکہ آنحضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :مااطیبک و ما اطیب ریحتک(تو کیا ہی پاکیز ہ اور تمہا ری خوشبو کیا ہی اچھی ہے)
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ باد روک کاخواب میں کھانا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، حا جت روائی ۔ دوم، مراس پانا۔ سوم ، غائب کی زیا رت کرنا۔