تعبیرخواب
باراں (با رش)
حضرت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ بارش خواب میں حق تعالیٰ کی طر ف سے بند وں پر رحمت اور برکت ہے جب عام بارش ہو اور سب جگہ پہنچے ۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔و یو الذی ینز ل الغیث من بعد ماقنطوا وینشر رحمتہ(اسی کی ذات پاک ہے جو نا امید ی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے)
اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خا ص کر جب لو گ بارش کو چاہیں تو نہا یت نیک ہے۔ لیکن اگر خا ص سخت بارش غر ف اپنے کو چہ میں دیکھے کہ اس کے سو ااور کہیں نہیں بر سی ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ او اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تواہل موضع پر خیر اور بر کت کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اول سال یااول ماہ بارش بر س رہی ہے تو دلیل ہے کہ ا س سا ل اور اس ماہ میں فرا خی نعمت زیا دہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اورسیا ہ ہے تو دلیل ہے کہ بیماری پر ہے کہ اس میں ہلا ک ہوگا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر بر سی ہے تو دلیل ہے کہ ان دنو ں میں رنج و بلا کا لشکر آئے گا۔
اور اگر دیکھے کہ باراں سے مسح کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خو ف و غم سے امن میں رہے گا۔
اور اگرخو اب میں دیکھے کہ بارش اس کے سر پر بر ستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گااور خیر و نفع کے سا تھ واپس اٹئے گا۔ اوراگرکو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ بارش لوگو ں کے سر وں پر طوفان کی طر ح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدانخواستہ ناگہا نی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطر ے سے آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور عز ت کی آواز زیادہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ مسح کرتا ہے تودلیل ہے کہ خو ف اور دہشت سے امن میں ہوگا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہر یں جاری ہو گئی ہیں اور اس کو نقصا ن نہیں پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ سختی کر ے گا اور صاحب خواب اس کے شر سے محفو ظ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ان نہر وں سے گز ر نہیں سکتا ہے تودلیل یے کہ بادشاہ کی شر ارت کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طر ح آتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کاعذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہوگی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بارش کی جگہ چہد کو برستا ہو گا دیکھے تودلیل ہے کہ نعمت اورر غنیمت اس ملک میں بہت ہو گی او ر جو چیز کہ آسمان سے بر ستی ہو ئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس سے ہے اور اگر دیکھے کہ بارش کاپانی پیتا ہے اور وہ پانی صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور راحت پہنچے گی اور اگردیکھے کہ بارش کا پانی سیا ہ بے مز ہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بیماری اور رنج اٹھا ئے گا۔
حضرت صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش کادیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ اول ، رحمت ۔ دوم ، برکت ۔ سوم فریاد چاہنا ۔ چہار م ، رنج و بیماری ۔پنجم ، بلا ۔ ششم ، لڑائی ۔ ہفتم ، خون بہانا ۔ ہشتم ، فتنہ ۔ نہم ، قحط، دہم ، امان پانا ۔ یا زدہم ، کفر ۔ دواز دہم جھو ٹ۔