تعبیرخواب

بارانی (بر ساتی کوٹ)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بارانی ہے اور وہ بادشاہ کی خد مت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک کام اور مد ح و ثنا لوگوں میں ظا ہر ہوگی۔ اور اگر بارانی بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فا ئد ہ حا صل ہو گا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بارانی پشم یا ایسی یا روئی کی ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتر ی کی دلیل ہے ۔ لیکن بارانی زرد رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ اور اگر بارانی نیلگو ں ہے یعنی آسمانی رنگ کی ہے تو پھر گنا ہ اور نافرمانی کی دلیل ہے اوراگر سفید رنگ کی ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی۔