تعبیرخواب
باروئی (فصیل کے کنگر ے)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر اور قلعہ اور گاؤں کی فصیل (فصیل :شہر کے گر د اگر د مو ٹی دیو ار ) کے کنگر ے بادشاہ یا والی پر دلیل ہے ۔
اور اہل تعبیر نے بیا ن کیا ے کہ شہر کے کنگر ے بادشاہ پر اور گاؤ ں کے کنگر ے گاؤ ں کے مالک پر دلیل ہیں ۔ اگر شہر کے کنگر ے قو ی اور بلند دیکھے تو بادشاہ کے حال کی قوت اورنیکی پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ شہر کے کنگر ے گر کر خر اب ہوگئے ہیں ۔ اگر سب گر ے ہیں تو بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے اور اگرتھوڑے گرے ہیں توحاکم شہر مرے گااور اگر نئے بنتے دیکھے تو دلیل ہے کہ نیا بادشاہ شہر میں مقیم ہوگا۔ اوراگر بعض بنے ہیں تو نیا حا کم شہر میں مقیم ہوگا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کنگر ے شہر کے دروازے کے قریب ہیں ان کو دیکھنا عیش اورامن کی دلیل ہے اور جو شہر کی پچھلی طر ف ہیں ان کو دجیسا بھی دیکھے گا ان کا نیک اوربد اثر دیکھنے والے پر پڑے گا۔