تعبیرخواب
باز
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خوب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو وہ باز مطیع(وہ باز مطیع ہے:وہ باز فرمانبر دار اور پالتو ہے) ہے ۔ یعنی ہاتھ پربیٹھا ہے تو یہ عز ت اور مرتبے اور قد ر کی زیادتی کی دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سفید باز اس کے ہاتھ پربیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مر تبہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے گر ااور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبے سے گر کر تنگ دست ہوگا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر خواب میں سفید باز پایا ہے۔ اگر بادشاہی ملا زمین (بادشاہی ملازمین میں سے ہے : بادشاہی نو کر وں میں سے ہے) میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عز ت پائے گا۔ اور اگر رعیت مین سے ہے تو بہت ساما ل پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بازبخشا ہے تودلیل ہے کہ اس کے فرزند صا حب (فرزند صاحب مرتبہ حسین و جمیل آئے گا: خو بصورت اقبال والا لڑاکا ہو گا) مرتبہ اور حسین و جمیل ہوں گے۔اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ باز بھا گا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عور ت کے ہا ں خو بصو رت لڑکا پید ا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سو نے چاند ی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں لڑکی پید ا ہو گی۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگو ں میں سے ہے تو اپنے کام سے معز ول (معز ول ہو گا : ملازمت سے علیحد ہ کر دیا جائے گا) اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خا نہ کی طر ف سے رنج و غم پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ بازواپس آیا او ر اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ ملک اور قد ر ت پائے گا۔
حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خو اب میں دیکھے کہ با ز اس کو مطیع ہے تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، تا بعد اری ۔دوم ، خو شی ، سوم ، بشار ت ۔ چہارم ،فرمان ۔ پنجم ، مراد کا پانا ۔ اور مال نقدر و قیمت باز پانا ۔ خا ص کر اگر باز سفید اور مطیع ہے تو دو ہز ار درہم ملیں گے ۔ اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ ظالم ۔ دوم، حا کم جو بد ی کی طر ف مائل ہو گا۔سو م ، خیا نت کرنے والا فقیہ ۔ چہارم ، فرزند جو مال باپ کانافرمان ہو گا۔