تعبیرخواب
پاشنہ پائے (ایڑی)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤ ں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ س کی ایڑھی ٹو ٹ گئی ہے جو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغو ل ہوگاکہ جس سے پشیمانی اٹھا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں کی ایڑی چر گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تا ویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ند امت کم ہو گی ۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤ ں کی ایڑی کاٹی اور کھا ئی ہے اور درند وں کی دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کما ئے گا، کھائے گا اور دشمنوں کو دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گر ی ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہوگا۔