تعبیرخواب

باغ دید ن (باغ دیکھنا )

حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں باغ دیکھنا عورت ہے او ر اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔
اوراگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحا ن بو تا ہے تو دلیل ہے کہ فر زند صالح پید ا ہوگا اور اگر دیکھے کہ شفتا لوں یعنی آڑووں کے باغ میں پھر ر ہا ے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پید ا ہو گا۔ جو جلد ی علم و ادب سیکھے گااور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحا ن کا دستہ ہے اور اٹھا کر ا س کو سو نگھاہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر ، دانا اور عقل مند ہو گااور بو ئے ریحا ن فرزند کی دلیل ہے۔
اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آبا د اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میو ے کھائے او ر اس کے پاس بھی ہیں ۔اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں ۔
اوراگرکوئی شخص دیکھے کہ باغ سبز و آباد میں ہے اور درختو ں کے میو ے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدارعورت ملے گی اور اس سے مال و نعمت پائے
اور اگر دیکھے کہ مو سم خز اں میں نامعلو م باغ میں گیا ہے اور درختو ں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبز ہ اور آب (آب رواں ہے:پانی جاری ہے)رواں ہے اور عورت (عورت صاحب جمال:خوبصورت حسین عورت ) صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حو ر العین پائے گااور دلیل ہے کہ شہادت کادرجہ حا صل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے او ر اس باغ کے میو ے کھاتا ہے تودلیل ہے کہ اسے مالد ار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا۔ او اگردیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختو ں کے میو ے اس پر گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گااور اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غالب میں کسی درخت کی چو ٹی پر سویا ہوا ہے تودلیل لہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔
حضر ت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بز ر گو ار بامال و جما ل مر د ہے ۔ اگر دیکھے کہ وقت بہا ر یا گرما میں ایک عمد ہ باغ لگا یا ہے اور اس میں میو ے لگے ہوئے ہیں او ر کل و ریا حین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیتھا ہو ا ہے تو دلیل ہے ہ اس کی موت شہادت پر ہو گی۔ کیو نکہ یہ سب بہشت کی صفا ت ہیں ۔
اور اگر ایا م گر ما میں باغ معلو م دیکھے او ر اس کے میو ے شیر یں اور درختو ں کے تے گرے ہوئے ہوں تودلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصا حب (باد شاہ کا مصاحب ہو گا۔ بادشاہ کا دوست اورنز دیکی ہوگا)ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ (بادشاہ اپنے خد م و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا:بادشاہ اپنے نو کر چاکر اور لشکر سے جد ا ہو گا) اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہو ا ہو گا۔
اوراگر سبز باغ کو تابستان (تابستا ن میں:مو سم گرما میں ) میں سر سبز اور میو وں سے پر اورا س میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑسے اکھا ر کر خر ا ب کر دیا ہے تودلیل ہے ہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلا کت کا خو ف ہو گا ا ور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گااور یا وہ معز ول (معزول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختو ں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی مو ت آئے گی ۔ اور ااگر خواب میں باغ کے اند ر اونٹو ں کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنو ں پر فتح پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ باغ سے میو ے جمع کر کے گھر کو لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت (خیر و منفعت :بھلا ئی اور مال و دولت ) حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔
حضرت جا بر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ خواب میں دیکھنا لوگو ں کابقد ر ہمت (بقدر ہمت :ہمت کے مطابق )کار و بار کا شغل ہے ۔ اگر باغ میں سبز ہ دیکھے تو دلیل ہے ہ اس کا شغل نیک ہو گااور آراستہ ہوگا۔ اور اگر باغ کو سبزبی اور میو ؤں سے خالی دیکھے کہ تودلیل ہے کہ اس کاکام نیک ہو گااور اگر باغ کو عمد ہ اور آراستہ دیکھے تو اس کو کوئی کہے یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے تواس نے اس باغ سے میو ے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائد ہ ہواٹھا ئے گا۔ اور اگر بہا ر اور گر میوں کے دنو ں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے ۔ چنا نچہ اس میں سبز ہ اور کوئی درضت نہ دیکھاتو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو روستم کرے گا۔
او ر اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگا یا ہے اور درخت لگائے اور میو ہ لگاتو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فر زند حاصل ہو گا۔ اور اگر اس باغ میں مو سمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا۔