تعبیرخواب

بانگ نما ز

بانگ نما ز یعنی اذان ۔ حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بند ہ مصلح(مصلح مو من :پارسا ، نیک ایما ند ار اور پر ہیز گار ) مو من پار سا خواب میں دیکھے کہ کسی معر و ف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خو د نما ز کے لئے اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بیت اللہ شر یف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واذن فی النا س بالحج یا تو ک رجا لا۔ اور لوگوں میں حج کا اعلا ن کرو تمہاری طر ف پا پیا دہ آئیں گے )
اوراگر غیر معر وف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکر وہ (مکر وہ :بر ی ) اور با پسند بات پہنچے گی ۔او ر اگر یہ بات کو ئی فاسق (فاسق: بد کار) دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چو ری میں گر فتا ر کریں گے۔
اور اگر دیکھے کہ نما ز کے لیے اذان کسی مسند یا مینار سے ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خد ا تعالیٰ کی طر ف بلا ئے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیا ر و محبت رکھتا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ مفلس (مفلس :غر یب ، نادار) اور درویش ہو گااور بیا ن کرتے ہیں کہ اگر اس کے گھر والو ں (اہل بیت میں سے :گھر والو ں میں سے ) میں سے کوئی مر ے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کو چہ میں اذاب دیتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ و ہ جاسو سی کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ کنو ئیںیا سر وابہ (سر و ابہ : سر د خا نہ ) میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زند یق (زند یق:جو خد ا اور آخر ت کامنکر ہو ) یا منا فق ہو گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلد ی رحلت (رحلت کرے گا: مرے گا) کرے گا۔ اور اگر اذان میں کلمات کے اند ر زیا دتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم (ستم :ظلم ) اور ظلم کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھو ٹ بو لیں گے اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بد حا لی کی دلیل ہے او ر اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تا ویل بد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی مجو سی قید خانہ میں بانگ نما ز دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہا ئی پائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پہا ڑ کی چو ٹی پر اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گا او ر اس کوخد ا تعالیٰ اپنی طر ف بلائیں گے۔
اوراگر دیکھے کہ مینا ر پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور حکو مت پائے گااور اگر دیکھے کہ گھر گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیا نت کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سر دابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گااور اس میں رنج و بلا اٹھا ئے گ اور دیر تک رہے گا۔اور اگر دیکھے کہ پہا ڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گر فتا ر ہو گا اور اس کے ساتھ خیا نت ہو گی اور اگردیکھے کہ کسی چیزیا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا گھڑ ے ہوئے اوراہنسی کھیل سے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیو انہ ہوگا۔ او ر اگر دوسر ے کی اذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور ظاعت کے کام میں ست ہو گا اور کو ئی اس کو خد ا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کامو ں میں توفیق پائے گا۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اذان بار ہ وجہ پر ہے ۔
اول ، حج ۔ دوم ، سخن ۔ سوم ، حکومت ۔ چہارم، بز رگی۔پنجم ، ریا ست ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، مو ت ۔ ہشتم، افلاس۔نہم ، خیا نت۔ دہم ، جاسوسی ۔ یازدہم ، نفاق اور بے دینی۔ دو ازدہم ، ہاتھ کٹنا ۔