تعبیرخواب

پابند (پاؤ ں کاکڑا )

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پابند خواب میں دیکھنا خو ش سخن یا فرزند و عیال یا دوست پر بوسہ ہے ۔اور اگر بہت سے پابند دیکھے تو اسی قدر نعمت اورحلال کی روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بڑھیا عورت نے پابند بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قد ر انتظام سے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پابند ہیں اور سب بخش دیئے ہیں یا ضا ئع ہو گے تودلیل ہے کہ اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خر چے گایا ضا ئع ہو جائے گا۔