تعبیرخواب

پائے (پاوٗں )

حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص ایک پاوں کٹا ہوا یا ٹو ٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضا ئع ہو گا۔ اگر دونو ں پاؤ ں کٹے ہوئے یا ٹو ٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خو د مر ے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونو ں پاؤ ں شکتہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کامال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں کا نچ کے جہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد ختم ہوجائے گی اور مال نہ رہے گا۔ کیو نکہ کا نچ کو بقا اور طاقت نہیں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حا ل کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حا ل میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہاگر کو ئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے تو یہ دین کی زیا دتی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولا علی الا عر ج حر ج (اور لنگڑ ے پر کوئی حر ج نہیں ہے)
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائد ہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہے اور لکڑی کے سہا رے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھر و سہ کر ے گااور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔
اور اگر کوئی شاہی حاکم کو دیکھے کہ اس کے دونو ں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کام سے معزول ہوگا اور اس کا مال ضا ئع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤ ں لوہے کاہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیا دہ ہو اگااور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کاہے اور ایڑی سنہر ی ہے تو بھی یہی تاویل گز شتہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے دلیل ہے کہ نقصان اٹھا ئے گا۔
اور اگردیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بند ھا ہوا ہے ۔ اس کی تا ویل بہتر ہے۔ کیو نکہ درخت مرد کی طر ح ہے او رستون مر دے کی طر ح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ا س کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قد ر پاؤں گھسا ہے اسی قد ر مک ر حیل میں گرفتا ر جہو گا۔ اور اگردیکھے کہ پاؤں کسی جگہ یا پہا ڑ میں پھسلا ہے تودلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کو ئی اس کو بات کہے گا اس سے بیمار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ بیل پر پا ؤں ہلا رہا ہے تودلیل ہیکہ کام کی سخت جستجو کرے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ یا بیل کے کھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت و اگر اور مال زیا دہ ہوگااوراگر اس کا پاؤں گھو ڑے یا گد ھے جیسا ہے تودلیل ہے کہ اس کی قو ت اور مرتبہ زیا دہ ہو گا۔
اور اگر اپنا پا ؤں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حر ام حا صل کر ے گا۔ اور اگر اپنا پاؤں مر غو ں کے پنجو ں جیسا دیکھے تواس کے کسب اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور دشمن پر فتح پائے گا۔
حضرت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خوا ب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔
اول ، عیش ۔ دوم ، عمر ۔ سو م ، کوشش کرنا ۔ چہارم، طلب مال۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، عورت ۔ اور خواب میں پاؤں کا نچانا یا کو ٹنا مصیبت اور رنج ہے۔