تعبیرخواب
بند نہادن(پھند ار کھنا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص اپنے پاؤں میں پھند ادیکھے تو خو ف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں میں دو پھند ے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نما ز میں یا جہا د میں یا جس کام کو کہ اصلا ح دین میں کرتا ہے ، ثابت قد م رہے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کو ئی شخص دیکھے کہ پھند ا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کاارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگااور دیر تک رہے گااور جس قد ر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبو ط ) دیکھے گا ۔ اسی قد ر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فر ا خ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تا نبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لو ہے کا بند ہے تو بھی گز شتہ تاویل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقا مت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فسا د دین کے لئے ہو گی۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیما ر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت :دکھ بیما ری ) سے خلا صی پائے گا۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤ ں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی با دشاہی پائید اری رہے گی۔
حضرت جعفر صا ق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، دین میں ثا بت قدمی۔دوم، نکاح کرنا ۔ سو م ، سفر سے واپس آنا۔
حا صل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بد ی میں پائید ا ر ر ہے گا۔