تعبیرخواب

پابند انی کر دن(پابند ی کرنا)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماے اہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کو پابند کیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے کام میں پائید ار ی ہو گی اور اس سے جد انہ ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پابند کرنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، جس شخص کو پا بند کیا ہے اس کو مقیم ہونا ۔ دوم، اس پر عنا یت کر نا ۔ سوم ، اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔
اور اگر دیکھے کہ قید یو ں میں سے کوئی باہر آیا ہے۔ یعنی اس نے قید سے رہا ئی پائی ہے تو اس کی تا ویل اس کے خلا ف ہے ۔