تعبیرخواب
بر جستن (کو دنا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کو دتا پھر تا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھر ے گا۔
اوراگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کو دا ہے تو دلیل ہے کہ دور سے سفر کو جائے گی اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی پر ہو گا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حا ل سے نیک حا ل ہو گا اور اگردیکھے کہ جس جگہ چاہتا ہے کو دتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کوداہے تو دلیل ہے کہ خراب حا ل سے صلا ح حا ل ہوگا ۔ اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو اچھے حال سے بد حال ہو گا۔