تعبیرخواب

بر دارکر دن (سولی چڑھانا)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میر ے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خو اب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونو ں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسر ے کو سو لی چڑھایا ۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو ، تو آج ہی امیر شہر معزول ہوگا اور اس جگہ دوسر ا امیر بیٹھے گا۔ پھر اسی دن یہی ہو ا او ر دوسر ے امیر کو بٹھا دیا گیا ۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سو لی پر چڑھایا ہے اور لو گ نظا رہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سر دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کو ئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تودلیل ہے کہ شر ف اور بز زگی پائے گالیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہوگا۔
اوراگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ سو لی چڑھے ہوئے آدمی کاگوشت کھاتاہے تواس سے دلیل ہے کہ کسی گر فتار مصیبت کامال کھائے گا۔ خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑرھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گااور اس سے بہت گنا ہ سر زد ہو ں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں سولی پر چڑھانا چار وجہ پر ہے۔ اول، سر داری و حکومت ۔ دوم، مال و دولت ۔سوم ، بز ر گو اری ۔ چہار م ، لوگوں کی غیبت ۔