تعبیرخواب

بر د (چادر)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب کپڑوں سے بہتر چادر ہے ۔ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ چادر سو تی ہے او ر سبز و سفید ہے یا نیا کپڑا پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ جامے کی عمد گی کے مطابق فراخی نعمت پائے گااور اگر دیکھے کہ جامہ تنگ ہے۔ سیا ہ اور نیلا ہے تو اس کی تا ویل پہلے کے خلا ف ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر (چادر فر وش :چادر کو بیچنے والا)فر و ش ایسا آدمی ہوتاہیکہ دین کو دنیا کے بد لے اختیا ر کرتا ہے خاص کر اگر سو تی چادر ہے اور اگر چادر میں ابر یشم دیکھے تو دین اور دنیا دونو ں کا ہی طالب ہے۔