تعبیرخواب

پر د ہ

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کو ئی شخص خواب میں پردہ دیکھے کہ اس کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے ۔ اگر تنگ ہو اور سطبر(سطبرہو:خوب موٹا ہو)ہو تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور ترس (ترس و بیم سے :خو ف اور ڈر ہے)و بیم ہے اور آخر کار امن ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ سر ائے کے دروازے یا مسجد کے دروازے پر یا بازار میں پردہ پڑا ہو ا ہے تو غم و اند وہ اور نہایت خطرے کی دلیل ہے ۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہاگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ پر دہ ضائع ہوا تو صاحب (صاحب خواب:خواب دیکھنے والا آدمی ) خواب غم و اند وہ سے خو شی پائے گا اور ترس و بیم سے امن میں ہو گا۔
اور اگر پر دہ دیکھے اورغیر معر وف ہو تو نہا یت سخت غم و اند وہ ہوگا اور اگر وہ معر وف ہے تو زیا دہ آسان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیا پردہ دیکھنا بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے بر ا ہے اور پرانا پردہ دیکھنا کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے۔