تعبیرخواب
پردہ داری
حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خو ا ب میں دیکھے کہ پردہ داری کرتاہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کی مرادپو ری ہوگی اور عز ت اور مر تبہ بڑھے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادشاہ مصلح(مصلح اور عادل :نیک اور انصاف کرنے والا ) اور عادل کی پردہ داری کرتاہے تودلیل ہے کہ وہ صلا ح اورخیر کی طر ف مائل (مائل ہو گا:تو جہ کر ے گا) ہو گا اور مال حلا ل پائے گا۔