تعبیرخواب
پر ستو (ابا بیل)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جد ا تھا ۔ پر انس (انس :محبت )حاصل کر ے گا اور اس کے مقا م میں قر ار پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ابا بیل کو مارا یا ہا تھ سے گر یاہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جد ائی ڈھونڈے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار(مالد ار با خر و :دولت مند اور عقل مند )اوربا خر د شخص ہے ۔ اور اگر ابا بیل مادہ کو دیکھے تو عورت خر د مند توانگر (تو انگر :دولت مند )ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ ابا بیل اس سے اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ مر د سے دولت جد ا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ابا بیل اس کے ہاتھ سے مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کادوست مر ے گااور اند وہ و غم دیکھے گا۔
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ اس نے ابا بیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ وہ غمو ں سے نجا ت پائے گااور خو ف او ر دہشت سے امن میں ہو گا۔