تعبیرخواب

پر ی

اہل تعبیر میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بخت اور فکر وں میں کاروائی ہے۔
حضر ت ابو ہر یر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آنخصر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و ا صحابہ و سلم نے فرمایاہے کہ خواب میں پر ی کا دیدار دولت اور بز رگی ہے کہ اور اس کہ ہاتھ دینا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہے۔
حضر ت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پر ی اک خواب میں دیکھنا کہ خشخو اور خو ش اور خو بر و ہے دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر پر ی کو بد صو رت اورغمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر خو ش روپر ی کو مردہ دیکھے تواس کا کام شور ید ہ ہو گا۔ اور اگرپر ی کے ساتھ جنگ کرے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا کام آشفتہ ہو گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پر یا ں مسلما ن ہیں ۔خوا ب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے اور وہ کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنا دشمن اوربد بختی اور غم کا دید ار ہے۔
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پر یوں کے درمیا ن ہے تو دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پر ی نے اس کو گر دن سے بل گر ایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مرتبہ اوربز رگی سے گر جائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پریا مہربانی سے باتیں کر تی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہوگا۔
اور اگر پر ی کو اچھے اورعمد ہ لبا س میں دیکھے تو حال نیک ہو گااور اگر بر ے لبا س میں دیکھے تو بد حال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پر ی نے اس کو سو نے یا چاند ی وغیر ہ کی چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ دولت اور اقبال زیادہ ہو گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پری کو بیمار یا مر د ہ دیکھے تو بد حالی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پریو ں کے بادشاہ نے اس پر مہر بانی کی ہے کہ دولت پائے گا اور مقر ب با دشاہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ پر ی نے اس کو اپنا مکان بتا یا ہے ۔ گاہے ظاہر ہوتی ہے اور گا ہے چھپتی ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کے ساتھ خیا نت اور مکر کر ے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پر یوں کے گھر میں گیا ہے اور ان کو پہچانا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور کئی شہر دیکھے گا۔
حضرت جعفر صا دق علیہ السلام نے فرمایاہے کہ پر ی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ، عزیز دوست ۔ دوم ، بخت و دولت ۔ سوم ، مراد کا پو را ہونا ۔ چہا رم ، بز رگی و حشمت ۔ پنجم ، جھوٹی خبر اور بے ہودہ کام۔