تعبیرخواب
پر واز کردن(اڑنا)
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ پر ندے کی طر ح جگہ بہ جگہ اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلد ی رحلت کرے گا یعنی مر ے گا۔
حضر ت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تودلیل ہے سفر سے جلد ی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھا ئے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسر ے بالا خانے پر اڑا ہے ۔ تودلیل ہے کہ عورت طلا ق دے کر دوسر ی عورت کرے گایا کنیز ک خرید ے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسما ن پر اڑاہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نامعلو م گھر کی طر ف اڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قر یب آئی ہے ۔ اس کو چاہئے کہ گنا ہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پر وں کے بر خلا ف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قر یب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسر ی جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقر یب سفر کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول، سفر ۔ دوم، حج ۔ سوم،بز رگی ۔ چہارم، تغیرحال۔ پنجم ، مر ض المو ت پنا ہ بخد ا ۔