تعبیرخواب

بر یا ں (بھنی ہوئی چیز)

حضر ت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھی ہوئی چیز کو دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ صا حب خواب کشادہ روزی کی طلب میں ہے اور پکاہوا گوشت تا ویل میں کچے گوشت سے بہتر ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بکر ی کا گو شت بھنا ہو ا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال و رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور اگر گائے کا گوشت بھنا ہو ا کھائے تو دلیل ہے کہ خو ف اور دہشت سے امن میں ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کا بچہ بھنا ہوا کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کچھ مال ملے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیا ن فرمایا ہے کہ خو اب میں بکر ی کا بچہ بھنا ہوا کھا نا لڑکے کے آنے یعنی فرزند پید ا ہونے کی دلیل ہے ۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بھنی ہوئی سر ی کو کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کسی بز رگ سے فائد ہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مر غ بر یا ں کھاتا ہے تودلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے مکر و حیلہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور ماہئی بر یا ں کو کھا ئے تو دلیل ہے کہ طلب علم میں سفر کرے گا۔ اور کسی بز رگ کو ملے گا۔ اگر صاحب خواب نیک ہے، ورنہ رنج و غم اوراندوہ و دشمن کی دلیل ہے ۔ اور ماہی بر یا ہں تازہ باسی سے بہتر ہے اور بڑی چھوٹی سے بہتر ہے ۔ اور خوان میں فر وش یعنی بھنی ہوئی چیزوں کے بیچنے والے کو دیکھنا ایسا مر د ہے کہ اس کے ذر یعہ سے دوسرے لوگوں کی روزی فر اخ ہو تی ہے۔