تعبیرخواب

بستر

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ بسترخواب میں دیکھنا عورت ہیاور اس کی نیکی اور بد ی کا تعلق عورت سے ہے ۔ اور اگر خو اب میں دیکھے کہ بستر کو بستر سے بد لا ہے ۔ یا ایک بستر سے دوسرے بستر پر گیا ہے تودلیل ہے کہدوسر ی عورت کرے گا۔ اور پہلی کو طلا ق دے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بستر کی حا لت بد ل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کی حالت بدلے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر دوسرے کا بستر ہو گیا ہے اور دوسرے کا اس کا ہو گیاہے ۔ اس سے بہتریا خواب دلیل ہے کہ عورت کر ے گا اور پہلی کو طلاق دے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بیچا یا لپیٹ لیا ہے تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے گایا غائب ہوگی یا ان دومیں سے ایک مر ے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو نا معلو م بستر پر دیکھے تودلیل ہے کہ اسی قدر و قیمت پر اس کو نقصا ن پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بستر نامعلوم چارپائی پر بچھاہے اور وہ ا س پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بز رگی اور نفع پا ئے گا اور دشمن کو مغلو ب کرے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ بسترخواب میں ولایت اور تن آسانی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ متکنین علی فرش بطائنھا من استبر ق(فرشو ں پر تکیہ لگانے والے جب کے اندر ریشم ہے)
اور اگر خواب میں دیکھے کہ بستر کو گھر سے باہر ڈالا ہے اورپھر گھر میں لایا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلا ق رجعی دے گا۔
اوراگر اپنے آپ کو تین بستر یا چاربستر پر لیٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ بستر و ں کے شمار پر عورتوں کرے گایا کیز یں خرید ے گا۔
اور اگر اپنے بستر کو گھر میں دیکھے یا گڑھے میں دیکھے جہاں سے اسے با ہر نہیں نکال سکتا ۔ اس سے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیما ر ہو گی او ر اس کے رنج سے خلا صی نہ پائے گا۔
اور اگر اپنے آپ کو نر م بستر پر سو یا ہو ادیکھے تو دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبا رک ہوگااور اگر دیکھے کہ اس کا بستر پشم سے بھر ا ہوا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کو ئی مالد ار عورت کرے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹ گیا ہے یا جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت اب قر یب آگئی ہے اور اس کے عیا ل کو دین و دیا نت اور شر م نہ ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم کا بستر سو تی بستر سے بدل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بد کار عورت کو دور کر کے نیک عورت کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے بستر کو چوہے نے سوراخ کر دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا کسی کے ساتھ بالا ئق معاملہ پڑے گا اور وہ خر ابی پر راضی ہو جائے گا۔
اور اگر اس کا بستر ہوا میں معلق ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بستر بلند جگہ پر بچھایا جائے گا اور اس کا شغل بالا ہوگا اور دولت پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر ہو اسے زمین پر گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہو گی اور آخر کار شفاء پائے گی۔
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا بستر سبز دیکھے تودلیل ہے کہ دیند ار اور پار ساعورت کرے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پر انا تھا اور نیا ہوگیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت کا بد خلق نیک خلق ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ نیا بستر پر انا ہو گیا ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کی عورت نیک خلق سے بد خلق ہوجائے گی۔
اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر سر خ سے سفید یا زرد ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت اصلا ح سے فساد کی طر ف مائل ہو گی اور اس کے خلا ف ہے تو فساد سے اصلا ح کی طر ف آئے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اپنا بستر بچھا کر سر ہا نہ رکھا ہو ا ہے تواس امر کی دلیل ہے ہو عورت کرے گایا خادم اور کنیز یں خرید ے گا۔ اور اگر اپنے بستر پر سر ہانے لگے ہوئے دیکھے تو خادمو ں پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ونما رق مصفو فتہ(اور قا لین قطار دوقطار لگائے ہوئے )
اوراگر نامعلو م جگہ پر بستر دیکھے تودلیل ہے کہ زمین خر یدے گااور ہل چلا ئے گا۔اور اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ وراثت پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا ہے تودلیل ہے کہ راحت اور سہو لت پائے گا ۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا پر بستر بچھا کر سو یا ہو اہے تو دلیل ہے کہ عورت کی وجہ سے مر تبہ اور بزرگی پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بستر پھٹا ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت نابکار ہو گی ۔ اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ اس کی عورت مرے گی۔
اور اگر دیکھے کہ بستر کو آگ لگ گئی ہے اور وہ جل گیا ہے تواس سے یہ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا مر ے گا ۔
حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستر کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔ دوم ، کینز ک لونڈی ۔ سو م ، ولایت ۔ چہارم ، معیشت اور منفعت اور تن آسانی۔