تعبیرخواب

پست(ستو)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ ستو کھاتا ہے ۔ تودلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستو کسی کو دئیے ہیں یا بیچے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س سے غم و اندوہ دور ہو گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہا گر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس ستو ہیں ۔ اورانہیں گھر سے باہر ڈال دیا ہے ۔ یا کسی کو بخش دئیے ہیں اوران میں سے کھائے نہیں تو اس سے امر کی دلیل ہے کہ وہ غم سے نجا ت اور خلا صی پائے گا۔
بستان افر وز(کو کنی (سر خ رنگ کا پھو ل جسے کنغا بھی کہتے ہیں ) جٹا دھاری :
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں بستا ن افر وز کا دیکھنا شادی (شادی ہے:خو شی کا سبب)ہے۔ لیکن دین میں ہوگی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بستا ن افروزلی ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو اس سے دلیل خو شی اور شادی کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستان افروز کسی کو دی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو خوش کرے گا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ بستا ن افروزاگر کوئی شخص خواب کے اند ر موسم میں دیکھے توسر داری ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بستا ن افروز۔ سوداگر عورت خوش طبع ، مالد ار اورباجمال ہے۔
اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بستان افر وز کو کسی جگہ میں لگاتاہے تودلیل ہے کہ اس کی مصاحبت کسی تاجر دوست کے ساتھ صحبت سے جدا ہوجائے گا۔