تعبیرخواب
پستان بند (سینہ بند ، چھاتی بند )
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت کا خواب میں پستا ن بند دیکھنا عزت اور مر تبہ اورکامرانی (کامرانی :کامیا بی، مر اد پانا)ہے اور مر دوں کے لئے زخم تازیانہ(زخم تازیانہ:چاہک کا زخم ) اورغم و اند یشہ ہے اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند نیا اور تا زہ رکھتی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ عز ت اور مر تبہ اور مراد پائے گا۔
اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند رکھتی ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گی اور خوش رہے گی۔
اوراگر مرد دیکھے کہ چھاتی بند رکھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بر ابر والوں سے رسو ا ئی اور نا مر ادی (رسو ائی اورنامرادی :ذلت ، خو اری اورنا کامیا بی ) دیکھے گا۔