تعبیرخواب

پشم(اون)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پشم کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلا ل اور روزی ہے اور جو پشم بٹی ہوئی نہیں ہے، بہتر اور عمد ہ ہے۔
اور اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خرید ی ہے ۔ یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قد ر اس کو مال ملے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:و من اصو افھا واوبارھا و اشعارھا اثاثاو متا عا الی ومتا عا الی حین(ان کے صو ف اور اون اور بالوں سے سامان کرے گا اورایک وقت تک فائد ہ ہے)
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے مال کو ضا ئع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تبا ہ کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پشم کا جامہ ہے تودلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال گااور اگر دیکھے کہ کو ئی پشم یا روئی کا کپڑا خر ید ا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تودلیل ہے کہ مالد ار عورت کرے گا۔
حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی پشم مال ہے کہ بادشاہ کی طر ف سے ملے گا اور اہل تعبیر کہتے ہیں کہ وراثت کا مال ہے ۔