تعبیرخواب

پشہ (مچھر)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خو اب میں دیکھنا ایک ذلیل اور خو ار اورنکما آدمی ہے کہ تھو ڑا اورذلیل کام کرتا ہے ۔
اور اگر خو اب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تودلیل ہے کہ کمزورآدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کرے گا۔
اوراگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل ہے کہ ذلیل آدمی کے ساتھکام میں مشغو ل ہو گااور اس سے اس کو تھو ڑی چیز ملے گی۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر اس کو کاٹتے ہیں تو دلیل ہیکہ عام لوگوں کی زبا ن پر چڑھے گااور ان سے نقصان ہوگا ۔ بلکہ اس کو ضرر اور سخت نقصان پہنچے گا ۔ کیو نکہ مچھر آدمی کا خون چو ستا ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا نا ک میں گھس گیا ہے اور اس سے اس نے تکلیف پائی ہے تواس سے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمز ور آدمی سے رنج اور دکھ ضر ور پہنچے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بہت سے مچھراس کے گھر میں آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسکو غم و اندوہ حاصل ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ مچھر وں سے غلبہ کیا ہے اور اس کے گھر میں جمع ہو ئے ہیں تودلیل ہے کہ کسی کمز ور دشمن پر فتح پائے گا۔
اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کی ناک میں گھس گیا ہے اور باہر نہیں نکلا ہے تودلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گر فتار ہو گا ۔