تعبیرخواب

بغل(ککھ)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں بغل کا دیکھنا ملا مت اور ندی ہے جو اس کو پہنچے گی ۔ اور بغل کے بالو ں کو خواب میں دیکھنا مراد کے پانے اوردشمن پر غالب ہونے کی دلیل ہے ۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ اس کی بغل سے بد بو آتی ہے تواس سے اس امرکی دلیل ہے کہ صاحب خواب مال حر ام پائے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسکی بغل سے بہا یت بد بو آتی ہے تودلیل ہے کہ مال حر ام پائے گا۔
اوراگر دیکھے کہ بغل کے نیچے ہاتھو ں کو رکھتا ہے تودلیل ہے کہ دشمن کو مغلو ب کرے گا اور مال حاصل کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واضو ا ید ک الی جناحک تخر ج بیضاء(اپنا ہا تھ پہلو کے ساتھ ملا ۔ سفید نکلے گا)
اوربعض اہل تعبیر بیا ن کرے ہیں کہ مر وت مردی کے اٹھا نے کی دلیل ہے۔ اور اگرکو ئی دیکھے کہ اس کی بغل میں کوئی نقصا ن نہیں ہے تودلیل بامرادی اوردشمن کے غلبہ کی ہے اوراگر دیکھے کہ اس کی بغل سے بدبو آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مشکل سے مال ملے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بغل کے نیچے سے پسینہ جاری ہے تودلیل ہے کہ اس پسینہ کے اند ازے پر مال کو نقصا ن ہوگا۔