تعبیرخواب
پلاس (موٹا کپڑا )
خوا ب میں پلا س کا دیکھنا مصلح ، درویش ، پار ساجس کے قول و فعل دیند اری کے ہو ں اورباامانت مرد ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پلا س پہنا ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کو پار سامرد سے صحبت کا اتفاق ہو گا اور اس سے آخر ت کی خیر و منفعت پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت ساپلا س ہے تواس کو اسی قدر مال اور نعمت حا صل ہوگی۔
اور اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ پلا س مال حلا ل ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ اسکے پاس نیا پلاس ہے تودلیل ہیکہ پار سااورمالد ار عورت کرے گی اوراس سے خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ نیا پلا س خرید ا ہے تودلیل ہے کہ پارسا کنیز خر ید ے گااور اس سے خیر و منفعت حاصل کرے گا۔