تعبیرخواب
بلغم دید ن (بلغم دیکھنا)
حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلغم کو خواب میں دیکھنا مال ہے کہ اس کی دوستی میں مال کو خر چ کرتا ہے اور اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ بلغم کو جگہ بجگہ ڈالتا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلا ف ہے اور اگر دیکھے کہ گلے سے بلغم پاکیزہ جگہ پر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ درست جگہ پر مال خرچ کرے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس نے بلغم ڈالی ہے تودلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ سیا ہ بلغم ڈالی ہے توغم و اند وہ کی دلیل ہے کہ اگر دیکھے کہ بلغم خون آلود ہے تودلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم اپنے گھر کے اند ر ڈالی ہے تودلیل ہے کہ بیگانوں پر مال کو خر چ کرے گا اور اگردیکھے کہ بلغم مسجد میں ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ مال صلا ح کے طو ر پر بیگانوں پر خر چ کرے گا۔