تعبیرخواب
برگ (پتا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خوا ب میں درخت کے پتو ں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلا ق پر دلیل ہے ۔ خا صکر اگر مو سم میں دیکھے ۔ اور اگردیکھے کہدرخت کے سبز پتو ں کی مٹھی لی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خو ش خلق اور نیک ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قد ر ا س کو درہم ملیں گے۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان درختوں کے پتو ں کا دیکھنا کہ جن کا میو ہ شیر یں ہے نیک خلق ہونے کی دلیل ہے اور تر ش میو ہ والے درختوں کے پتو ں کو خواب میں دیکھنا بر ے خلق ہونے کی دلیل ہے اور ان درختوں کے پتے کہ جن کو پھل نہین لگتا ہے۔ درم و دینار پر دلیل ہیں ۔
اور اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ میو ہ دار درخت کے پتے خواب میں دیکھنے درم و دینار ملنے پر دلیل ہے۔