تعبیرخواب
پند دادن (نصیحت دینا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی نیک آدمی کو نصیحت کرتا ہے جس میں کہ دین اور اس کی آخرت کی نجات ہے تو یہ بشارت پر دلیل ہے کہ اس میں دین اور دنیا کی خیر ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین اور دنیا کی فساد و تبا ہی کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کسی کو نصیحت کر نا کہ جس میں اس کے دین کی اصلا ح ہے نیک ہے اورنصیحت دینے والا فر شتہ مقر ب ہے کہ صا حب کو خیر ات دیتاہے جو اس کو حا صل ہو گی تا کہ وہ شکریہ ادا کریں ۔
اور ایسی نصیحت کہ جس سے دین کا فسد ہے ایسا نا صح شیطان رجیم ہوتا ہے اور یہ اس کو فساد اور تباہی کی خیر دیتا ہے ۔ ایسے مو قع پر تو بہ اور خد ا تعالیٰ کی طر ف رجو ع کرنا چاہئے تا کہ اس کے شراور فسا د سے خد ا تعالیٰ حفاظت کرے اور عذاب حق تعالیٰ سے نجا ت ہو ۔