تعبیرخواب

بند بہاد (بیڑی ، ہتھکڑی رکھنا )

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اند ر پاؤں میں بیڑی دیکھنا دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اوروہ اسلام کا جھوٹا مد عی ہے اور بخیل ہے کہ کسی کو اس سے کچھ مفاد نہیں ہے ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اگر نیک آدمی اپنے ہاتھ میں ہتھکڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ بر ے اور باساز گار افعال سے ہاتھ روکے گا۔ اور اگر بند و بست لکڑی کا دیکھے تو جو کچھ بیا ن کیا ہے کمتر اور آسان ہو گا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی گر دن میں لکڑی کابند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے جس کو ادا نہیں کیا ہے ۔ اور اگر لکڑی کا بند اپنے پاؤں میں دیکھے تو دلیل ہے کہ طاعت حق سے رکے گا اور اگر سفر میں ہے توسلا متی سے واپس آئے گا۔
اور اگر گر دن میں چاند ی کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عورت کے باعث رنج اور زحمت ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا بند سو نے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا رنج و زحمت مال کے با عث ہو گی ۔
اور اگر تابنے کا بند دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے رنج کاباعث کسب اور معیشت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بند کو تو ڑدیا ہے تو اس کے دین میں خلل کا با عث ہے ۔ خا ص کر اگر ہاتھ کا بند توڑاہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں سے کسی نے بیڑی بکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ کی نو کر ی سے خلا صی پائے گا۔
او اگر اپنے پاؤں میں بیڑی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی منا فق کسی منافق آدمی سے ہو گی اور اگر اپنے پاؤں کی رسی سے بند ھا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائد ہ ہوگا۔
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی امیر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بیڑی پڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنی ولا یت سے سفر کو جائے گااور اسی میں رہے گا۔
اوراگر دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں میں بیڑ یا ں پری ہیں تودلیل ہے کہ ولایت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پاؤں میں چار بندہیں تودلیل ہے کہ اس کے چارلڑکے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں سے بیڑی نکالی ہی تو دلیل ہے کہ غمو ں سے نجا ت پائے گا۔ اور اگر امیر دیکھے کہ اس کا پاؤں بند اور زنجیر میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عیسا ئیوں سے نفع ہو گا۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس کا کا م آسان ہو گا ۔ا ور اگردیکھے کہ اس کا بند چاند ی کا ہے تودلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گایا کسی عورت پر عاشق ہوگا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کا بند سونے کا ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گا یا بیما ر ہو گااور اگر لوہے کابند دیکھے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بند دین کی ثابتی ہے ۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرما یا ہے :۔
احب القید فی النو م ولا احب الغل لان لقید ثبا ت فی الدین (میں خواب میں پاؤں کے بند کو پسند کرتا ہوں اورگر دن کے بند کو پسند نہیں کر تا ہوں ۔ کیو نکہ پاؤ ں کابند دین میں ثابت قد می ہے۔)
حضر تاجعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بند کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، کفر ۔دوم، نفاق۔سوم،بخل۔چہارم، جہاتھ کے گنا ہ سے رکنا۔
اوربعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب کے اندر ہاتھ میں بند دیکھنااس امر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کا ہاتھ ظلم سے رکے گا۔