حمل افراد کے لئے موزوں پیشے

ہوٹل

اگر یہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے شعبے کی طرف آئیں تو اپنے ہوٹل کو بھی بڑی کامیابی سے چلاتے ہیں ۔ سب سے پہلے تو یہ ہوٹل کی سجاوٹ کا اہتمام کرتے ہیں ۔معیاری فر نیچر اور دیگر چیزوں سے اسے آراستہ کرتے ہیں ، اس کے بعد اچھا عملہ بھرتی کرتے ہیں ، بہترین کک لے کر آتے ہیں تا کہ ہوٹل کے کھانوں کے ذائقے پسند کئے جائیں۔
ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف خود گاہکوں سے اخلاق سے پیش آتے ہیں بلکہ اپنے عملے کو بھی سخت ہدایات دیتے ہیں کہ وہ نہ صرف گاہکوں سے اخلاق کا مظاہرہ کریں بلکہ ہر طرح سے خیال رکھیں یوں لوگ ان کے ہوٹل کی طرف آنا پسند کرتے ہیں ۔ ایک بار جوان کا گاہک بن جاتا ہے وہ بڑی مشکل سے کسی اور ہوٹل کا رخ کرتا ہے لوگ بڑی دور دور سے ان کے پاس کھانا کھانے آتے ہیں۔