برج عقرب
عقرب عورت نفسیات
عقرب عورت حسن کا پیکر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بڑی طلسماتی کشش ہوتی ہے جو دوسروں کو مسحور کر لیتی ہے۔
یہ عورت کسی بھی مرد کو آسانی سے اپنا اسیر کر لیتی ہے۔
اس عورت میں دوسروں سے خود کو برتر رکھنے کی خواہش بڑی شدت سے موجود ہوتی ہے۔ یہ دوسروں پر حاکمیت رکھنا چاہتی ہے۔ اس کے اندر بڑا حوصلہ ہوتا ہے۔ یہ بڑے سے بڑا معرکہ سر کر لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ کئی مواقع پر ہمت اور حوصلے میں مردوں کو مات دے دیتی ہے اور لوگ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔