برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

باتیں کرنے کے شوقین

انہیں باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ویسے تو یہ اپنی من پسند محفلوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے ہیں لیکن اگر وہ میسر نہ ہوں، کوئی اور محفل ہو جہاں ان کے من پسند لوگ نہ ہوں وہاں بھی خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ یہ پہلے ایک فرد سے بات شروع کریں گے، چونکہ ان کے پاس معلومات کا خزانہ ہوتا ہے اس لئے کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کر لینا ان کے لئے مشکل نہیں ہوتا۔ اس ایک فرد کے بات چیت کے دوران یہ دوسرے، تیسرے اور پھر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی گفتگو میں شریک کر لیتے ہیں۔
چونکہ ان لوگوں کا مشاہدہ گہرا ہوتا ہے اور یہ ویسے بھی معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں اس لئے کسی بھی موضوع پر بات کرنا ان کے لئے مشکل نہیں ہوتا۔ اگر کوئی پائلٹ ان سے ملے تو یہ ہوا بازی کے بارے میں بات چیت شروع کر دیتے ہیں اور اگر کوئی کارپینٹر مل جائے تو یہ اس کے شعبے کے حوالے سے بات چیت کرنے لگتے ہیں۔
زیادہ باتیں کرنے کی عادت انہیں باتونی کہلاتی ہے لیکن اس وجہ سے یہ ہر دلعزیز بھی ہوتے ہیں اور انہیں ایک بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ اچھے مقرر بھی بن جاتے ہیں اور اگر کوئی مضمون یا کالم وغیرہ لکھیں تو وہ بھی بڑا جاندار ہوتا ہے۔