برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ہنسی مذاق

یہ لوگ زیادہ سنجیدہ رہنا پسند نہیں کرتے اس لئے اکثر ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں یہ لوگ جس محفل میں بیٹھیں وہاں لوگوں کو اپنی دلچسپ باتوں سے خوب محظوظ کرتے ہیں۔
جب یہ اپنے دفتر یا کام پر ہوں تو اپنے ساتھیوں سے ان کی خوش گوار گفتگو جاری رہتی ہے۔ یہ دوسروں کا کوئی نہ کوئی مزاحیہ نام رکھ دیتے ہیں، اس کے بدلے میں ان کا نام بھی رکھا جاتا ہے لیکن یہ اس سے مشتعل نہیں ہوتے بلکہ خوش ہوتے ہیں۔
انہیں بے شمار لطیفے یاد ہوتے ہیں جو یہ وقتاً فوقتاً سناتے رہتے ہیں۔ اگر ان کے دفتر میں کوئی اہم میٹنگ ہو رہی ہو جس میں نہایت سنجیدہ گفتگو چل رہی ہو، ان کے افسران بھی وہاں موجود ہوں تو یہ اس دوران بھی کوئی ایسی بات کر دیتے ہیں جو دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔
کھیل کے دوران اگر میچ نہایت اہم مرحلے پر ہے اور یہ بھی بطور کھلاڑی اس میں شامل ہیں تو ایسے وقت میں بھی ماحول کی سنجیدگی انہیں اپنی لپیٹ میں نہیں لے سکتی، یہ کوئی ایسا جملہ با آواز بلند کہہ سکتے ہیں جو تمام کھلاڑیوں کو ہنسنے پر مجبور کر دے۔
یہ زیادہ سے زیادہ لطائف اور مزاحیہ باتیں یاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں بعد میں استعمال کر سکیں۔