برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

دوسروں سے طاقتور

ان لوگوں میں حیرت انگیز طور پر اکثر اوقات عام انسانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقت معلوم ہوتی ہے اور ایسا ہے بھی، ان کے اندر واقعی بہت طاقت ہوتی ہے۔ عام حالات میں تو یہ طاقت ظاہر نہیں ہوتی لیکن جب یہ اسے ظاہر کرنے کا ارادہ کر لیں تو اس سے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔ بات صرف اتنی سی ہوتی ہے کہ جب یہ اس طاقت کو استعمال کرنا چاہیں تب ہی اس کا اظہار ہوتا ہے۔
اگر یہ لوگ ریسلنگ کی طرف راغب ہوں تو ان سے یہ حیرت ناک کارنامہ سر زد ہو سکتا ہے کہ یہ اپنے سے چار گنا بڑے ریسلر کو زیر کر دیں۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ انہیں تنہا دیکھ کر اپنے قابو میں کرنا چاہتے ہیں یا اپنی بات منوانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ذرا ہی دیر بعد ان پہ یہ واضح ہو جاتا ہے کہ انہوں نے غلطی کی تھی کیونکہ جوزا فرد اپنی پوشیدہ طاقت کا استعمال کرتا ہے، یہ کسی کی ناک پھوڑ سکتا ہے اور اس کی لات کسی کے پیٹ میں لگ کر اسے زمین چاٹنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
اپنی اس طاقت کی وجہ سے یہ لوگ کھیلوں میں بھی فائدہ اٹھاتے ہیں، اس کے علاوہ عام زندگی میں بھی اس سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔
ان کے قریبی لوگ ان کی اس صلاحیت سے واقف ہوتے ہیں اس لئے ان سے لڑنے جھگڑنے سے گریز کرتے ہیں۔