برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

تخلیقی ذہن

یہ بڑے تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے دماغ میں ہر وقت نئے نئے خیالات جنم لیتے ہیں اور ان کی رفتار بھی بڑی تیز ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے عمل کی بھی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور ان کے فیصلوں کے بار بار تبدیل ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔
جب یہ لوگ کسی کام کو کرنے کا رادہ کر لیتے ہیں تو اسی جانب توجہ مرکوز کر لیتے ہیں، یوں ان کے ذہن میں تخلیق کا جو عمل ہوتا ہے اسے ایک خاص رخ مل جاتا ہے۔ اور پھر تمام خیالات اس کام کے حوالے سے جنم لیتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ بہت محنتی بھی ہوتے ہیں اس لئے بڑے بڑے کاموں سے نہیں گھبراتے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب یہ کسی کو بتاتے ہیں کہ یہ فلاں کام شروع کرنے والے ہیں تو وہ حیرت زدہ ہوتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں یہ کام ان لوگوں کی بساط سے بڑا ہوتا ہے، اکثر لوگ انہیں اس طرح کے کاموں سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن یہ لوگ کسی کی نہیں سنتے اور اس کام کی تکمیل میں لگ جاتے ہیں اور پھر جب یہ اسے مکمل کر لیتے ہیں تو ان لوگوں کے لئے یہ تکمیل مزید حیرت ناک ہوتی ہے جو یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ یہ اس کام کو نہیں کر پائیں گے۔
اپنی اسی صلاحیت کی وجہ سے یہ لوگ مصوری، موسیقی، مجسمہ سازی اور دیگر آرٹس میں بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی یہ لوگ اپنی اس صلاحیت سے استفادہ کرتے ہیں